شہری کا رقبہ ہتھیانے کیلئے جعلی دستاویز تیاری پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر)چہلیک پولیس نے رقبہ ہتھیانے کے لئے جعلی دستاویزات تیار کرنے کے الزام میں دو افراد عمار اور ۔۔
باقر زیدی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے کمپنی کا رقبہ اپنے قبضے میں لینے کے لئے جعلی کاغذات تیار کئے ۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔