مسلح افراد کا گھرپر دھاوا ،اہلخانہ پر تشدد، چودہ افراد زخمی

مسلح افراد کا گھرپر دھاوا ،اہلخانہ پر تشدد، چودہ افراد زخمی

نواحی گاؤں میں اراضی تنازع پر حملہ کیا، زخمیوں میں مردو خواتین شامل

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) نواحی گاؤں 60کے بی میں زمین کے دیرینہ تنازعے پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ، تشدد اور توڑ پھوڑ کی، جس سے ایک ہی خاندان کے چودہ افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ متاثرہ فریق کے مطابق قبضہ واپس لینے کی نیت سے حملہ کیا گیا، اور ملزمان نے شدید دھمکیاں دیں۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ گرفتاریاں جاری ہیں اور اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کی درخواست کی گئی ہے تاکہ ملزمان کو سخت سزا دی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں