وہاڑی،سرکاری تعلیمی اداروں میں نیوٹریشن پروگرام کاافتتاح

وہاڑی،سرکاری تعلیمی اداروں میں نیوٹریشن پروگرام کاافتتاح

میاں محمد ثاقب خورشید نے سکولوں میں بچوں کے لیے پروگرام شروع کیا

 وہاڑی(خبر نگار، نمائندہ خصوصی)ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع وہاڑی کے مختلف سرکاری تعلیمی اداروں میں نیوٹریشن پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔اس سلسلے میں چک نمبر 11 ڈبلیو بی میں گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول چک نمبر 22 ڈبلیو بی کے گورنمنٹ پرائمری سکول اور گورنمنٹ گرلز سکول چک نمبر 9 ڈبلیو بی جوئیانوالہ میں افتتاحی تقاریب منعقد ہوئیں۔ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بچوں کی صحت اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں نیوٹریشن پروگرام کا مقصد طالبات کو صحت مند غذا فراہم کر کے ان کی جسمانی و ذہنی نشوونما کو بہتر بنانا ہے تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ تعلیم حاصل کرسکیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ عندلیب اصغر چوہدری سعید اختر چوہدری سجاد گجر طارق گرامی ڈاکٹر جہانگیر ثاقب جوئیہ ایڈووکیٹ یوسف عباس بھٹی میاں داؤد نمبردار اکبر بھولا نمبردار راشد جوئیہ جاوید جوئیہ سمیت اساتذہ معززین علاقہ اور دیگر احباب بھی موجود تھے شرکاء نے نیوٹریشن پروگرام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بچوں کی صحت بہتر بنانے اور تعلیمی کارکردگی میں اضافہ کا باعث بنے گا جبکہ عوامی نمائندوں اور محکمہ تعلیم کے باہمی تعاون سے سرکاری تعلیمی اداروں میں سہولیات کا معیار مزید بہتر ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں