ڈی سی وہاڑی کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے احکامات

ڈی سی وہاڑی کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے احکامات

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مسائل سنے، سڑکوں اور چوکوں کی بیوٹیفکیشن کا جائزہ

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائی، جہاں انہوں نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو واضح احکامات جاری کیے ۔ سائلین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سائلین کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں اور افسران و اہلکاران کی جانب سے مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے وہاڑی ملتان روڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سڑک کے جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے اور معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے وی چوک اور خانیوال چوک (کرنل سہیل عابد عباسی شہید چوک) کی ری ڈیزائننگ اور بیوٹیفکیشن کے منصوبوں کا بھی معائنہ کیا اور سلپ ویز کی تعمیر کے حوالے سے موقع پر ہدایات دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں