درختوں کی چوری روکنے کیلئے محکمہ جنگلات متحرک

درختوں کی چوری روکنے کیلئے محکمہ جنگلات متحرک

محکمہ اپنے تھانے قائم کریگا، فورس کی تربیت رینجرز کے سپرد، 65نئی گاڑیاں خرید لیں، موٹرسائیکلیں خریدنے کی تیاری مکمل، فاریسٹ ایکٹ میں ترمیم ایک سال کے دوران لیہ ، راجن پور، لال سوہانرہ سے تین کروڑ کے درخت چوری ، جنوبی پنجاب میں 11لاکھ پودے لگائے ،مارچ میں مہم تیز کردینگے ،رضوان قدیر

ملتان ( نعمان خان بابر سے )درختوں کی کٹائی اور چوری کو روکنے کے لئے محکمہ جنگلات کے اپنے تھانے قائم کرنے کی حکمت عملی تیار ، فورس کی ٹریننگ رینجرز کے سپرد کی جائے گی ،پینسٹھ نئی گاڑیاں خرید لیں اور پٹرولنگ کے لئے موٹر سائیکلیں خریدنے کی بھی تیاری مکمل ،فارسٹ ایکٹ میں ترمیم سے جرمانے کی شرح میں بھی دس گنا اضافہ ،گزشتہ سال لیہ، راجن پور اور لال سوہانرہ سے تین کروڑ مالیت کے درخت چوری کئے گئے جس پر ایک سو دس مقدمات درج کرائے اور موجودہ صورتحال میں درختوں کی جیو ٹیگنگ کر دی سوا تین ارب روپے کی مختلف سکیموں کے لئے حکومت نے اسی کروڑ روپے فراہم کئے جس میں سے پچاس کروڑ روپے خرچ کر کے سکیموں پر کام کی رفتار تیز کر دی ماحول کو بہتر کرنے کے لئے جنوبی پنجاب میں گیارہ لاکھ پودے لگائے مارچ میں نئے پودے لگا کر ماحول کو مزید بہتر کر دیں گے سیکرٹری فارسٹ کیپٹن( ر ) رضوان قدیر کی روزنامہ دنیا سے گفتگو ۔انہوں نے کہا کہ فارسٹ ایکٹ میں ترمیم ہوتے ہی محکمہ جنگلات نے درختوں کی کٹائی اور چوری میں ملوث ٹمبر مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے اپنے تھانے بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کی پراسیکیوشن کے لئے سپیشل مجسٹریٹ بھی مقرر کئے جائیں گے جبکہ درختوں کی کٹائی اور چوری روکنے کے لئے فارسٹ فورس کو رینجرز سے ٹریننگ دلوائی جائے گی اس حوالے سے ایڈیشنل سیکرٹری فارسٹ کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے بتایا کہ ٹمبر مافیا کو لگام ڈالنا چیلنج بن چکا ہے ۔ٹمبر مافیا سے گٹھ جوڑ پر ایک سو چودہ ملازمین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کی تفتیش اینٹی کرپشن میں ہو رہی ہے تاہم موجودہ صورتحال میں اپنے تھانے بنا کر فورس تشکیل دے رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں