وہاڑی :ڈکیتی ، چوری کی دو، دو وارداتیں ، مقدمات درج

 وہاڑی :ڈکیتی ، چوری کی دو، دو وارداتیں ، مقدمات درج

ثقلین حیدر سے موبائل، نقدی، جعفر سے موٹرسائیکل چھین لیا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) دانیوال کے قریب دو ڈکیتی اور دو چوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ تفصیل کے مطابق ثقلین حیدر سے اڈا بھٹہ 27 ڈبلیو بی کے قریب دو ڈاکوؤں نے ہوائی فائرنگ کر کے ڈرا دھمکا کر موبائل فون اور 25 ہزار روپے نقد چھین لیے ۔ چک نمبر 35 ڈبلیو بی میں جعفر سے بھی دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل، موبائل فون اور 3500 روپے نقد چھین لیے ۔ محکمہ جنگلات کے فیلڈ عملے کے مطابق چک نمبر 195 ای بی میں ساجد سمیت 4 افراد نے 62 ہزار روپے کے سرکاری درخت کاٹ کر لے گئے ۔ کوٹ غلام قادر میں سید علی حیدر کے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چور لے گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں