غیر قانونی پٹرول یونٹ قائم کرنے پر قانونی کارروائی
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔
مظفرآباد پولیس کو شہری ارشد سندھو نے اطلاع دی کہ دوران چیکنگ ملزم شہباز، آصف اور سلمان غیر قانونی پٹرول یونٹ چلا رہے تھے۔ ان کے پاس پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے کے لئے کوئی لائسنس یا قانونی اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔