میلسی میں سکول نیوٹریشن پروگرام کا باضابطہ آغاز
میلسی (نمائندہ دنیا) پنجاب حکومت نے اسکول نیوٹریشن پروگرام کا تحصیل میلسی میں باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت 35 ہزار سے زائد بچوں کو متوازن غذائی سہولت فراہم کی جائے گی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں 593 سرکاری پرائمری اسکولوں میں 176,118 بچے زیر تعلیم ہیں، جنہیں مرحلہ وار غذائی سہولت دی جائے گی۔ تحصیل میلسی کے 238 سرکاری پرائمری اسکولوں میں 35,940 بچے اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔