ممتاز آبادسے غیر قانونی پتنگ فروش گرفتار، پتنگیں برآمد

ممتاز آبادسے غیر قانونی پتنگ فروش گرفتار، پتنگیں برآمد

4 ملزم گرفتار،مقدمات درج ، شہریوں کا تحفظ اولین مقصد، پولیس

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس تھانہ ممتازآباد نے موثر کارروائی کرتے ہوئے 4پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں غیر قانونی پتنگیں برآمد کر لیں۔ملزمان کو ممتازآباد کے علاقے سے دورانِ گشت گرفتار کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ ممتازآباد محمد فیصل غوری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ممتازآباد میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ غیر قانونی پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے ذریعے شہریوں کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ، اس لیے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ایس ایچ او نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھی کسی مشکوک یا غیر قانونی پتنگ فروش کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن کو دیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بروقت کارروائی کر سکیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موسمِ پتنگ بازی کے دوران شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور تمام اقدامات اس مقصد کے تحت اٹھائے جا رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں