اساتذہ کی ترقی کے سلسلہ تیز کیا جائے ، رانا اسلم انجم

اساتذہ کی ترقی کے سلسلہ  تیز کیا جائے ، رانا اسلم انجم

ملتان(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ملتان راؤ شمشاد علی سے ایجوکیشنل موومنٹ پنجاب کے چیئرمین رانا محمد اسلم انجم اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی۔

ملاقات میں اساتذہ کی ترقی (پروموشن) کے عمل میں تیزی لانے اور خالی اسامیوں پر زیادہ سے زیادہ پروموشن کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔ایجوکیشنل موومنٹ کے وفد میں رانا عدیل، صادق خان، راؤ انعام، عابد محمود، یونس لودھی اور مشتاق حسین شامل تھے۔ وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ پروموشن میں تاخیر کے باعث اساتذہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، لہٰذا عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جانا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں