مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے : عثمان طاہر

 مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے : عثمان طاہر

ڈپٹی کمشنر کا تحصیل جتوئی کا دورہ ، شہر میں صفائی مزید بہتر بنانے کی ہدایت

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے تحصیل جتوئی کا اچانک دورہ کیا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف وارڈز کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی اور ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی۔ مریضوں اور لواحقین نے طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ شہر جتوئی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق شہر میں صفائی مزید بہتر بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں