مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے رہنماؤں کی ملتان آمد

مرکزی انجمن تاجران بلوچستان  کے رہنماؤں کی ملتان آمد

ملتان (لیڈی رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے رہنماؤں نے ملتان کا خصوصی دورہ کیا اور چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ۔۔۔

 محمد شفیق سے ملاقات کی۔ وفد میں چیئرمین مرکزی انجمن تاجران بلوچستان عمران ترین اور ایگزیکٹو چیئرمین حاجی سعداللہ اچکزئی شامل تھے ۔ملاقات کے دوران وفد نے خواجہ محمد شفیق کی اہلیہ خواجہ عمار یاسر اور خواجہ احمد نبیل کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے بلندی درجات کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ملکی مجموعی معاشی صورتحال اور تاجروں کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں