وہاڑی،پولیس ملازمین میں تعریفی اسناد ،کیش انعامات تقسیم

وہاڑی،پولیس ملازمین میں  تعریفی اسناد ،کیش انعامات تقسیم

وہاڑی(خبرنگار،نمائندہ خصوصی )ڈی پی او تصور اقبال نے امن و امان کے قیام، جرائم کی مؤثر روک تھام اور۔۔۔

 عوامی خدمت میں شاندار کارکردگی پر ڈی ایس پی ایس ڈی پی او سرکل صدر وہاڑی محمد رضوان خان اور سی آئی اے بوریوالا کی ٹیم میں تعریفی اسناد، سی سی تھری سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات تقسیم کیے ۔ڈی پی او وہاڑی نے ڈی ایس پی محمد رضوان خان کو دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر قیادت کے اعتراف میں تعریفی سند سے نوازا اور کہا کہ ان کی قیادت میں سرکل صدر وہاڑی میں جرائم کی روک تھام، قانون کی عملداری اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات مؤثر انداز میں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں