ماچھیوال میں گٹکا اور ویپ مافیا بے لگام، انسانی جانیں داؤ پر
شہری گلے کی خراش و جلن ، دمہ اور پھیپھڑوں کی امراض میں مبتلا ہونے لگے
ماچھیوال (نامہ نگار)گردونواح میں تمباکو ، پان ، سگریٹ کی دکانوں پر مضر صحت گٹکا، بیڑے ، ویپ کی ماچھیوال اور گردونواح پکھی موڑ ،اڈا 37 پھاٹک ،ظہیر نگر ودیگر ایریا تمباکو ، پان ، سگریٹ کی دکانوں پر مضر صحت گٹکا اور بیڑے ، ویپ کی فروخت سرعام جاری ، شہری اس زہریلے اور مضر صحت گٹکے کے کھانے سے متعدد موذی امراض کا شکار ہونے لگے ۔ جن میں گلے کی خراش ، سانس کی نالی میں جلن ہونا، دمہ اور پھیپھڑوں کی متعدد بیماریاں قابل زکر ہیں ،بازاروں میں سرعام مضر صحت گٹکا اور بیڑا، ویپنگ فروخت کرنے والوں نے سر عام موت بانٹنا شروع کر رکھی ہے ۔ جنکے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ۔ تفصیلات کے مطابق میں تمباکو اور گٹکا، بیڑا سرعام فروخت کیا جارہا ہے اور دکاندار سر عام شہریوں اور طالبعلموں میں موت بانٹ رہے ہیں لیکن اس کے باوجود کسی دکاندار کے خلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی۔