بوگس چیک اور امانت میں خیانت پر تین مقدمات درج

بوگس چیک اور امانت میں  خیانت پر تین مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کے الزام میں تین افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔۔

۔بستی ملوک پولیس کو محمد وقاص نے بتایا کہ اس نے ملزم اصغر علی کو ادھار کی مد میں رقم دی تھی، جس نے واپسی کے لئے اتنی ہی رقم کا چیک دیا، تاہم مقررہ وقت پر چیک ڈس آنر ہو گیا۔دریں اثنا گلگشت پولیس کو دانش نے بتایا کہ ملزم شہزاد نے اس سے 12 لاکھ 50 ہزار روپے لے کر بوگس چیک دیا ۔اسی طرح مخدوم رشید پولیس کو شبیر آفتاب نے بتایا کہ ملزم محمد الیاس نے بطور امانت کیری ڈبہ لیا اور بعد ازاں خیانت کرتے ہوئے واپس نہ کیا، جس سے مدعی کو مالی نقصان پہنچا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں