شہرکی بیوٹیفکیشن میں کوتاہی ناقابل برداشت، ڈی سی مظفر گڑھ
جاری ترقیاتی و تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ ،اے ڈی سی فنانس کی بریفنگ
مظفر گڑھ (سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری بیوٹیفیکشن سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے علی پور بائی پاس، انڈس ہسپتال بائی پاس، پل چناب، بھٹہ پور فلائی اوور، ملتان روڈ تا ڈی جی خان چوک اور فیاض پارک کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بیوٹیفکیشن کے کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع مظفرگڑھ کو سرسبز و شاداب بنانا، گرین بیلٹس اور پارکس کی بحالی اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب کی پہلی ترجیحات میں شامل ہے ۔