وہاڑی شہر کی بیوٹیفکیشن اورتعلیمی معیار کی بہتری کیلئے فیصلے

وہاڑی شہر کی بیوٹیفکیشن اورتعلیمی معیار کی بہتری کیلئے فیصلے

گرین بیلٹس ، شجرکاری، واکنگ ٹریکس، یادگاری مونومنٹس نصب کئے جائینگےقائداعظم چوک پر لائٹ ٹاور لگانے کی بھی منظوری ، طلبہ کی تربیت پر زور دیا گیا

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت تین اہم اجلاس منعقد ہوئے ، جن میں شہر کی بیوٹیفکیشن، تعلیمی اداروں کے انتظامی و تعلیمی امور اور فائر سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ریل بازار، قائداعظم چوک، لڈن روڈ، کلب روڈ، وی چوک، خانیوال چوک، ملتان روڈ اور دیگر مقامات کی بیوٹیفکیشن، گرین بیلٹس کی بحالی، شجرکاری، واکنگ ٹریکس، بینچز اور چوکوں پر یادگاری مونومنٹس نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ قائداعظم چوک پر لائٹ ٹاور لگانے کی بھی منظوری دی گئی۔ڈی پی ایس وہاڑی، ڈی پی ایس بوریوالا اور گرائمر سیکنڈری سکول کے بورڈ آف گورنرز اجلاس میں تعلیمی معیار بہتر بنانے ، نظم و نسق شفاف کرنے اور طلبہ کی ہمہ جہت تربیت پر زور دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ اجلاس میں سرکاری و نجی عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات، فائر ہائیڈرنٹس، بیرونی ایمرجنسی سیڑھیاں اور بجلی کے محفوظ نظام کے اقدامات یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پٹرول پمپس، ایل پی جی شاپس، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور مارکیٹوں میں حفاظتی انتظامات لازم قرار دئیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق وہاڑی کو خوبصورت، محفوظ اور معیاری سہولیات سے آراستہ شہر بنایا جائے گا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، بہتر تعلیم اور خوشگوار شہری ماحول کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں