ڈسپوزل سٹیشنز پرصفائی‘نکاسی آب کا نظام بہتر کرنیکی ہدایت

 ڈسپوزل سٹیشنز پرصفائی‘نکاسی آب کا نظام بہتر کرنیکی ہدایت

مشینری کو مکمل طور پر فعال رکھا اور رکاوٹیں دور کی جائیں، محمد اسد علی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوٹ ادو محمد اسد علی نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ ادو عثمان عبداللہ کے ہمراہ شہر کے مختلف ڈسپوزل سٹیشنز کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد صفائی ستھرائی کے انتظامات، نکاسیٔ آب کے نظام اور ڈسپوزل سٹیشنز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی نے موجود عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ، مشینری کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے اور نکاسی آب میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آنے دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عثمان عبداللہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ڈسپوزل سٹیشنز کی کارکردگی، درپیش مسائل اور صفائی کے حوالے سے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ مشینری کی بہتری اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی نے ہدایت کی کہ صفائی کے عملے کی فیلڈ میں مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں