ریلوے لائن عبور کرتا نوجوان ٹرین کی زد میںآکر جاں بحق
سانول نے ہینڈ فری لگا رکھی تھی، سائرن کی آواز نہیں سن سکا، عینی شاہدین
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے 20سالہ محمد سانول نامی الیکٹریشن ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح محمد سانول لیہ روڈ کے قریب ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ اسی دوران ٹرین آ گئی اور وہ اس کی زد میں آ کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے لاش کو کور کر کے تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق محمد سانول الیکٹریشن کا کام سیکھ رہا تھا اور واقعہ کے وقت اس کے کانوں میں موبائل ہینڈز فری لگے ہوئے تھے جس کے باعث وہ ٹرین کے سائرن کی آواز نہ سن سکا۔ پولیس نے واقعہ کی کارروائی مکمل کر لی ہے ۔