ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے ،بلال سلیم

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے ،بلال سلیم

شفافیت اور معیار کا خیال رکھیں، کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ڈپٹی کمشنر

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی زیر صدارت پی ڈی سی اور پی سی پی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو قدسیہ ناز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ میڈم انعم حفیظ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو میر رومان خلیل، منیجنگ ڈائریکٹر واسا عبدالسلام اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ ادو عثمان عبداللہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران افسران نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے منصوبوں کی بروقت تکمیل، شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے اور تمام منصوبے مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل ہوں۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔ تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں