انٹرنیشنل محفل حسن قرأت 11 فروری کوہوگی

انٹرنیشنل محفل حسن قرأت  11 فروری کوہوگی

میلسی(نامہ نگار)جامعہ الازہر قرآت اکیڈمی کے بانی قاری حفیظ اللہ الازہری نے صحافیوں کے ذریعے اہل اسلام کو دعوت دی ہے کہ وہ انٹرنیشنل محفل حسن قرات میں شرکت کریں۔۔۔

یہ محفل 11 فروری کوبعد نماز مغرب جامعتہ الازہر قرآت اکیڈمی، مدینہ ٹاؤن، نزد پرانا سٹیڈیم میلسی میں منعقد کی جائے گی۔قاری حفیظ اللہ الازہری نے بتایا کہ محفل میں مصر اور افریقہ کے عالمی شہرت یافتہ قراء حضرات اپنی مسحور کن تلاوت سے ماحول کو روحانی طور پر معطر کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں