ریونیو اہداف ہر صورت مکمل کیے جائیں، سید وسیم حسن

ریونیو اہداف ہر صورت مکمل کیے جائیں، سید وسیم حسن

نادہندگان سے بار بار رابطے ، نمبرداروں سے ریکوری کا کام لیں، اے ڈی سی آر

لودھراں (سٹی رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن کی زیر صدارت ضلع بھر کے ریونیو افسران کا اہم اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا، جس میں ریونیو وصولیوں، پلس ونڈا جات، کھیوٹ اور میوٹیشن سے متعلق امور جبکہ سرکاری اراضی کی لیز کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن نے واضح ہدایات جاری کیں کہ ریونیو ریکوری ٹارگٹس کا حصول ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نادہندگان سے بار بار رابطے کیے جائیں اور اس ضمن میں نمبرداروں سے بھی بھرپور ریکوری کا کام لیا جائے تاکہ سرکاری واجبات کی بروقت وصولی ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے پلس پراجیکٹ کے تحت مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کے عمل میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو افسران اپنی مجموعی کارکردگی بہتر بنائیں کیونکہ ریونیو امور پر ہم سب کو جواب دہ ہونا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیوٹ اور میوٹیشن کے مقررہ اہداف پر خصوصی توجہ دی جائے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے فریش ای رجسٹری کے عمل پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاملے کو التواء میں نہ رکھا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں