پیپلز لیبر بیورو محنت کشوںکوحقوق دلوانے کیلئے کوشاں
جنوبی پنجاب میں یونین کونسل سطح تک تنظیم سازی جاری،ڈاکٹر مہر وسیم سیال
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) سینئر نائب صدر پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب ڈاکٹر مہر وسیم سیال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی محنت کشوں، مزدوروں اور کسانوں کی پارٹی ہے اور ہمیشہ غریبوں کی بات کرتی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز لیبر بیورو مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے اور بہت جلد مختلف فیکٹریوں، ورکشاپس اور دیگر کام کرنے والی جگہوں کا دورہ کرے گا تاکہ مزدوروں کے مسائل کو براہ راست جانا جا سکے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں اور ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے ۔ڈاکٹر مہر وسیم سیال نے مزید کہا کہ پیپلز لیبر بیورو کی تنظیم سازی جاری ہے اور وہ جنوبی پنجاب میں انشاء اللہ یونین کونسل سطح تک فعال کرنے کا عزم کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزدوروں اور پارٹی کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ محنت اور لگن کے ساتھ تمام ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پارٹی کے لیے کام کریں۔انہوں نے یقین دلایا کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے اور بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے ۔