آواز دو پروگرام سماجی مسائل پر قابو پا رہی ،ثاقب خورشید
وہاڑی دفتر کا دورہ کر کے سماجی مسائل کے حل کی کوششوں کو سراہا
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وہاڑی سے ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید نے ایس پی او کے زیر انتظام آواز دو پروگرام کے وہاڑی دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پروگرام کی ٹیم سے ملاقات کے دوران شاہنواز خان، ریجنل ہیڈ، نے ایم پی اے کو پروگرام کے اغراض و مقاصد اور جاری سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ پروگرام کم عمری کی شادی کے خاتمے ، صنفی تشدد کے خلاف آگاہی، سماجی ہم آہنگی کے فروغ اور کمزور طبقات بالخصوص خواتین، معذور افراد اور خواجہ سرا کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کر رہا ہے ۔میاں محمد ثاقب خورشید نے آواز دو پروگرام کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وہاڑی میں پروگرام کے باعث عوام میں مؤثر آگاہی پیدا ہوئی اور سماجی مسائل پر قابو پایا جا سکا۔