پراپرٹی لین دین میں قواعد و ضوابط کی پابندی کریں، علی احمد صابر

پراپرٹی لین دین میں قواعد و ضوابط کی پابندی کریں، علی احمد صابر

عوامی ریلیف ترجیح، ایمانداری ، شفافیت یقینی بنائیں، صدر ڈیلرز ایسوسی ایشن

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن وہاڑی کا ماہانہ اجلاس ایسوسی ایشن آفس میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر انجینئر علی احمد صابر نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت فنانس سیکرٹری حافظ رمضان گجر نے حاصل کی جبکہ اجلاس کی کارروائی جنرل سیکرٹری بابا خالد جاوید نے انجام دی۔صدر انجینئر علی احمد صابر نے کہا کہ پراپرٹی کے لین دین میں تمام قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری، ایمانداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے زور دیا کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا یونین کی پہلی ترجیح ہے۔

صدر نے اعلان کیا کہ ماہ فروری کے اختتام تک ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کو نئے ممبرشپ کارڈ جاری کیے جائیں گے جو دو سال کے لیے مؤثر ہوں گے ۔ اس کے علاوہ، پراپرٹی ڈیلرز کے لیے قواعد و ضوابط پر مشتمل فلیکس ہر ممبر کے دفتر میں آویزاں کیے جائیں گے اور ہر پراپرٹی آفس کو باقاعدہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ فراہم کیا جائے گا۔ یونین کا دستور و آئین تیار کرنے ، رجسٹریشن کے عمل کا آغاز کرنے اور علاقہ وائز کمیٹیاں تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔صدر نے اراکین پر زور دیا کہ وہ باہمی اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کے ساتھ کاروبار کو فروغ دیں اور ادارے کا مثبت تشخص مضبوط کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں