محکمہ زراعت :کپاس کی چھڑیوں کی الٹ پلٹ مہم کا آغاز

 محکمہ زراعت :کپاس کی چھڑیوں کی الٹ پلٹ مہم کا آغاز

گلابی سنڈی کے خاتمے اور کپاس کی بحالی کے لیے کاشتکار سرگرم ہوں :ڈاکٹر رمضان

لڈن (نامہ نگار):سیکرٹری زراعت افتخار سہو کی وژن اور ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ ڈاکٹر عامر رسول کے احکامات پر محکمہ زراعت نے تحصیل وہاڑی کے موضع علی الدین ڈیرہ احمد رضا لکھویرا میں کپاس کی چھڑیوں کی الٹ پلٹ مہم کا آغاز کر دیا۔ ڈویژنل ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ملتان ڈاکٹر رمضان عاصی نے کہا کہ کاشتکار حضرات کپاس کی چھڑیوں کو الٹ پلٹ اور تلف کریں تاکہ گلابی سنڈی کا خاتمہ اور کپاس کی بحالی ممکن ہو سکے ۔ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ضلع وہاڑی محفوظ الحق نے کہا کہ محکمہ کا عملہ کپاس کی باقیات کی تلفی کے لیے متحرک ہے ۔ کاشتکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سابق چیرمین یونین کونسل صاحب زادہ میاں شاہد، سابق سٹی ناظم رانا کلیم اختر اور دیگر مثالی کاشتکاروں نے کہا کہ گلابی سنڈی خطرناک کیڑا ہے ، جس سے کپاس کے نقصان کا خطرہ بڑھتا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ تحصیل وہاڑی محترمہ زرناب بھی موجود تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں