کشمیر پاکستان کی نظریاتی تکمیل کا جزو لازم، صہیب عمار

کشمیر پاکستان کی نظریاتی تکمیل کا جزو لازم، صہیب عمار

اسلام آباد کے معذرت خواہانہ رویہ سے کشمیریوں کا کیس کمزور ہوا

ملتان (کرائم رپورٹر)جماعتِ اسلامی ملتان کے زیرِ اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ کشمیر ایک سہ فریقی بین الاقوامی مسئلہ اور پاکستان کی نظریاتی تکمیل کا حصہ ہے ۔ کشمیر پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ پاکستانی قوم قبول نہیں کرے گی، اور جو کشمیر کا سودا کرے گا قوم اسے معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے کشمیر کاز کو دانستہ طور پر پسِ پشت ڈالا گیا جس کا فائدہ بھارت کو پہنچا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ تحریکِ آزادی کشمیر کو ازسرِ نو منظم کیا جائے اور عالمی سطح پر اس مقدمے کو پوری قوت کے ساتھ اجاگر کیا جائے ۔ بھارت سے تجارت کے بجائے اسے عالمی سطح پر تنہا کرنے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں