کشمیریوں کو مستقبل کے فیصلے کا حق دیا جائے ، عطاالرحمن

کشمیریوں کو مستقبل کے فیصلے کا حق دیا جائے ، عطاالرحمن

وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنے کا پاکستان کا نعرہ حقیقت کا روپ دھار لے گا

ملتان (خصوصی رپورٹر)کشمیر کی مظلوم عوام ظلم کی چکی میں پس رہی ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کو اظہار رائے کاحق ملناضروری ہے پاکستان کشمیر کی آزادی کے لئے ہر محاذ پر اپنا کردار اداکررہاہے ۔وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ حقیقت کا روپ دھار لے گا ان خیالات کا اظہار عطاالرحمن خان ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام دی آرٹ آف ملتان آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم ملتان میں منعقد ہونے والے دوستانہ ہاکی میچ کے موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرملتان عبدالسعید ، محمد ارسلان ،ناصر حسین ،محمد شاہد ،خرم علی ،محمد عدیل موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں