تھانہ فتح شاہ انویسٹی گیشن کی گاڑی خراب، گشت مفلوج

تھانہ فتح شاہ انویسٹی گیشن کی گاڑی خراب، گشت مفلوج

گشت نہ ہونے سے وارداتیں بڑھنے لگیں، شہری عدم تحفظ کا شکار

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) تھانہ فتح شاہ کی انویسٹی گیشن پولیس کی سرکاری گاڑی خراب ہونے کے باعث اینٹوں کے سہارے ناکارہ حالت میں کھڑی ہے ، جس سے پولیس گشت کا نظام شدید متاثر ہو چکا ہے ۔ مبینہ طور پر گشت نہ ہونے کے باعث سرکل میں چوری، ڈکیتی اور دیگر وارداتیں معمول بنتی جا رہی ہیں، جبکہ جرائم پیشہ عناصر جدید اور تیز رفتار موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر آزادانہ گھوم رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو تیل کی کم فراہمی اور متعدد سرکاری گاڑیوں کی خرابی کے باعث معمول کا گشت برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا، جس سے شہری خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ناکارہ پولیس گاڑیوں کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں نے پولیس وسائل کی شفاف جانچ پڑتال اور گشت کے نظام کو فوری فعال بنانے کی اپیل کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں