پولیس نے 6 بچوں کو چند گھنٹوں میں بازیاب کرالیا
بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل:ڈی پی او اسماعیل کھاڑک
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کی روشنی میں بچوں کا تحفظ خانیوال پولیس کی اولین ترجیحات اسی مقصد کے حصول کے لیے تھانہ چھب کلاں کی حدود اغوا ہونے والے 6معصوم بچوں کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں بازیاب کر لیا جس پر والدین اور مقامی افراد نے پولیس کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات پکار 15 پر 6 بچوں کی گمشدگی بارے کال موصول ہوئی جس پر خانیوال پولیس فوری حرکت میں ائی، میں خود اور ایس ڈی پی او میاں چنوں مرزا صدیق اور ایس ایچ او شفقت سسرانہ بھاری نفری کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور چھان بین شروع کی۔ تشکیل شدہ پولیس ٹیموں کی تیز رفتار کارروائی کے نتیجے میں اغوا شدہ بچے وجہیاں والا سے بحفاظت بازیاب کر لیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی طرف سے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔
اس موقع پر والدین کی جانب سے دی پی او اور پولیس ٹیم کی بروقت کاروائی کی نتیجہ میں بچوں کی بحفاظت بازیابی کو سراہتے ہوئے پھولوں کے یار پہنائے گئے اور زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے اپنے بیان میں کہا کہ بچوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر بچے کو محفوظ رکھا جائے ، وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے تحت بچوں کی حفاظت کے لیے پولیس کی تمام ممکنہ کوششیں جاری رہیں گی۔