کشمیری عوام پر مظالم کو اجاگر کرنا سب کی ذمہ داری : ڈپٹی کمشنر

کشمیری عوام پر مظالم کو اجاگر کرنا سب کی ذمہ داری : ڈپٹی کمشنر

یومِ کشمیر ہمیں کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے :خطاب

کوٹ ادو(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور قمر کی قیادت میں یومِ کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد یومِ یکجہتی کشمیر 5 فروری کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوٹ ادو منصور قمر کی قیادت میں شاندار ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز میونسپل کمیٹی آفس سے ہوا جو پریس کلب کوٹ ادو پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو میڈم قدسیہ ناز ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی ، ایس ڈی ای او پیرا محمد اقبال لانگ ، ڈی ایس پی کوٹ ادو عبدالغفار خان ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ ادو عثمان عبداللہ ، اور ضلع بھر کے تمام سرکاری اداروں کے افسران و ملازمین، سول سوسائٹی کے نمائندگان، اساتذہ اور سکول کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقِ خود ارادیت کے حق میں نعرے درج تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔پولیس آفیسر کوٹ ادو منصور قمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ کشمیر ہمیں کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ اور ہم ان کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے ساتھ ہیں۔ریلی کے اختتام پر کشمیری شہداء کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں