پولیس ٹیم پر فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار،ساتھی فرار

پولیس ٹیم پر فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار،ساتھی فرار

ملزمسجاد ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہوا، ہسپتال منتقل ،کارروائی جاری

بورے والا ،وہاڑی(نمائندہ دنیا،نمائندہ خصوصی) قائداعظم سٹیڈیم کے قریب پولیس ٹیم پر فائرنگ کرنے والا ایک ملزم گرفتار، ساتھی فرار ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے ، جس دوران ایک ملزم کی گولی لگنے سے ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔زخمی ملزم سجاد سکنہ بہاولپور کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فرار ملزم کی شناخت جعفر علی کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں ملزمان سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو اور ایس ایچ او مہتاب عالم موقع پر پہنچ گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں