بوگس چیک ، ٹریکٹر ٹرالی خوردبرد، چھ افراد نامزد
ملتان (کرائم رپورٹر)شہری کو بوگس چیک دینے اور بطور امانت لی گئی ٹریکٹر ٹرالی واپس نہ کرنے کے الزامات پر پولیس نے چھ افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔۔
بستی ملوک پولیس کو حاجی شوکت حسین نے درخواست دی کہ ملزم شہزاد نے رقم کے عوض انہیں ایک چیک دیا، جو بعد ازاں جعلی اور بوگس ثابت ہوا۔ پولیس نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔دوسری جانب تھانہ راجہ رام پولیس کو محمد نعیم نے بتایا کہ ملزم خالد محمود، سجاد حسین، شاہد، محمد رفیق اور ساجد نے اس سے بطور امانت ٹریکٹر ٹرالی حاصل کی، تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود ملزموں نے ٹریکٹر ٹرالی واپس نہ کی اور خیانت کے مرتکب ہوئے ۔