ترقیاتی کاموں کے باعث متعدد فیڈرز سے بجلی بندرہے گی

 ترقیاتی کاموں کے باعث  متعدد فیڈرز سے بجلی بندرہے گی

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو ترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، کریش مینٹی نینس پروگرام، گرڈ اسٹیشنوں کی سالانہ و ششماہی مرمت اور۔۔

 ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث 7 فروری 2026ء بروز ہفتہ ملتان کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی مختلف اوقات میں بند رہے گی۔ترجمان نے بتایا کہ اس بندش کے دوران ملتان سرکل کے 11 کے وی عمر فاروق فیڈر سے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ اسی طرح 11 کے وی نیو ایئرپورٹ فیڈر، 11 کے وی چناب اور نیو چاون فیڈرز سے بھی صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں