کپاس کی گلابی سنڈی کا غیر موسمی تدارک ، آگاہی سیمینار

کپاس کی گلابی سنڈی کا غیر موسمی تدارک ، آگاہی سیمینار

چھڑیوں کے ڈھیر الٹ پلٹ کریں، کچر ے کو کھیت سے دور رکھیں، ڈاکٹر رمضان

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ خانیوال نے کپاس کی گلابی سنڈی کے غیر موسمی تدارک کے لیے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ملتان ڈویژن ڈاکٹر رمضان آسی، ڈاکٹر محمد یاسر، راؤ محمد خرم شہزاد اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ڈاکٹر رمضان آسی نے کہا کہ کاشتکار چھڑیوں کے ڈھیروں کو الٹ پلٹ کریں تاکہ نیچے دبے ہوئے ٹنڈوں پر دھوپ پڑے اور سنڈیوں کی نسل کا خاتمہ ہو جائے ۔ باقی کچرے کو آگ لگا دی جائے یا کھیت سے دور رکھا جائے ۔ڈاکٹر محمد یاسر نے کہا کہ کپاس ملک کے لیے اہم نقد فصل ہے جو زر مبادلہ حاصل کرنے میں مددگار ہے ۔ راؤ خرم شہزاد نے کپاس کی اگیتی کاشت کے طریقہ کار اور پیسٹ وارننگ کی ٹیموں سے رابطے کے طریقے بتائے تاکہ کاشتکار مکمل رہنمائی حاصل کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں