دائرہ دین پناہ پارک میں جدید لائٹنگ کا منصوبہ مکمل

دائرہ دین پناہ پارک میں جدید لائٹنگ کا منصوبہ مکمل

پارک میں جدید لائٹس سے داخلی و بیرونی حصوں اور درختوں کو روشنی دی گئی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بیرسٹر بلال سلیم کی ہدایت پر دائرہ دین پناہ پارک میں بیوٹیفکیشن منصوبے کے تحت جدید اور خوبصورت لائٹنگ کا کام مکمل کر دیا گیا ہے ۔پارک میں نصب جدید لائٹس کے ذریعے داخلی و بیرونی حصوں کے علاوہ درختوں کو بھی روشنی دی گئی ہے ، جس سے مجموعی ماحول دلکش اور دیدہ زیب ہو گیا ہے ۔ انتظامیہ کے مطابق بیوٹیفکیشن منصوبے کا مقصد شہریوں کو محفوظ اور خوشگوار تفریحی ماحول فراہم کرنا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ عوامی مقامات کی بہتری کے اقدامات جاری رہیں تاکہ شہریوں کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں