میپکو:بہاولپور میں سپیشل کریش مینٹی نینس، سٹاف کی چیکنگ
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)سٹی ڈویژن بہاولپور کے افسروں نے سیفٹی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں سپیشل کریش مینٹی نینس پروگرام کے تحت کام کرنے والے لائن سٹاف کی چیکنگ کی۔
اس موقع پر حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد، کام کے معیار اور بروقت تکمیل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایکسین سٹی ڈویژن بہاولپور قیصر اظہار اور ایڈیشنل ایکسین سیفٹی عامر انصاری نے بغداد سب ڈویژن کے 11 کے وی ملت پارک فیڈر اور سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن کے 11 کے وی دربار محل فیڈر پر 200 کے وی اے ٹرانسفارمرز کی مینٹی نینس کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ گارڈن ایریا، جی سی ٹی سیٹلائٹ ٹاؤن اور حاصل پور روڈ پر لائنوں کے قریب موجود درختوں کی شاخوں کی تراش خراش کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا۔