قتل یا خود کشی، نوجوان کی باغ میں لٹکتی ہوئی لاش برآمد

قتل یا خود کشی، نوجوان کی باغ میں لٹکتی ہوئی لاش برآمد

ٹاٹے پور (نامہ نگار)قتل یا خود کشی، نوجوان کی باغ میں لٹکتی ہوئی لاش برآمد۔

 تفصیل کے مطابق نواحی موضع بوھڑ کے رہائشی محمد شفیع کا نوجوان بیٹا محمد نواز جوشادی شدہ تھا ،اس کے دو چھوٹے چھوٹے بچے بھی ہیں ،معلوم ہوا ہے کہ وہ سسرال اور گھر والوں سے بہت پریشان رہتا تھا ،کئی ماہ سے ذہنی ڈپریشن کا شکار تھا ۔تین روز قبل گھر سے غائب ہوا ،گزشتہ روز بدراو کے قریب آم کے باغ سے اس کی لٹکتی ہوئی لاش ملی۔پولیس اور ریسکیو نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں