پی ایچ ڈی سکالر امامہ سعید کااپنے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع
ملتان (خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ بایو کیمسٹری کی پی ایچ ڈی اسکالر امامہ سعید نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع مکمل کر لیا۔۔۔۔
اس موقع پر چیئرمین شعبہ بایو کیمسٹری ڈاکٹر سبطین احمد، ڈاکٹر حق نواز، ڈاکٹر حنا اندلیب، ڈاکٹر نورین صمد، ڈاکٹر بتول فاطمہ اور دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے ۔امامہ سعید نے اپنے پی ایچ ڈی کے دوران غیر معمولی علمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار بین الاقوامی ریسرچ پیپرز شائع کیے ۔ چیئرمین شعبہ بایو کیمسٹری ڈاکٹر سبطین احمد نے کہا کہ شعبہ میں تحقیقی سرگرمیوں کو جدید ترین خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی تحقیق کے مواقع میسر آ سکیں۔