میپکو پرموشن امتحانات، محمد عالمگیر اور کاشف شہزادکی پہلی پوزیشن

میپکو پرموشن امتحانات، محمد عالمگیر  اور کاشف شہزادکی پہلی پوزیشن

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی کے شعبہ ٹریننگ و امتحانات نے خانیوال سرکل کے اسسٹنٹ لائن مین سے لائن مین گریڈ IIکے عہدے پر ترقی کے امتحان کے نتائج جاری کردئیے ہیں۔۔۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹی اینڈ ای میپکو ہیڈ کوارٹر ظلے ہما کی جانب سے جاری ہونے والے رزلٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ریجنل ٹریننگ سنٹر ملتان میں ہونے والے پروموشن ٹریننگ امتحان میں محمد عالمگیر اور کاشف شہزادنے مشترکہ طورپرپہلی، محمد اجمل اور محمد رمضان نے مشترکہ طورپر دوسری اورمحمد زاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر کامیاب ہونے والوں میں محمد صادق، رمیض حسن، محمد ندیم، امجد لطیف، اویس شفیق، طارق سہیل، محمد وقاص، عبدالستار، راشداحمد، بلال احمد اور محمد شاہد گُل شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں