وہاڑی میں زنجیروں میں جکڑا ذہنی معذور شخص بازیاب

وہاڑی میں زنجیروں میں جکڑا ذہنی معذور شخص بازیاب

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)بحالی سنٹر کی نشاندہی پر زنجیروں میں جکڑا ذہنی معذور شخص پولیس کی مدد سے بازیاب ۔۔

تفصیل کے مطابق بحالی سنٹر پیر مراد کے محمد خان کی نشاندہی پر ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال ، ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے فوری کارروائی کی اور گھر والوں کی جانب سے زنجیروں میں جکڑے ذہنی معذور شخص کو بازیاب کراکے اپنے سنٹر لے گئے جہاں اس کا مفت علاج ہوگا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اگر معاونت کرے تو ایسے کئی افراد جو معاشرے میں بے یارومدگار اور نشے کے عادی ہیں ،سڑکوں پر پھر رہے ہیں ان کا خان بحالی سنٹر میں مفت علاج کراسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دو روز قبل اس شخص کو زنجیروں میں قید دیکھا تو ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے نوٹس میں بات لائی۔ جس پر انہوں نے فوری طور پر معاونت کرتے ہوئے کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق زنجیروں میں قید ذہنی معذور شخص کو غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جس پر قانون کے مطابق اقدامات کیے گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے پولیس اور بحالی سنٹر پیرمراد کی اس مشترکہ کوشش کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذہنی معذور افراد کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں