نشئی کی حماقت سے گھر کو آگ لگ گئی، سامان راکھ

نشئی کی حماقت سے گھر کو  آگ لگ گئی، سامان راکھ

بورے والا ( نمائندہ دنیا)معصوم شاہ کالونی میں نشئی کی حماقت سے گھر میں آتشزدگی، سگریٹ سلگا کر جلتی ہوئی تیلی پھینکی تو آگ لگ گئی،گھر میں پڑا لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔۔۔

۔ذرائع کے مطابق اشرف نامی شخص گھر کے اندر مبینہ طور پر نشہ کر رہا تھا کہ اسی دوران اس نے ماچس کی جلتی تیلی پھینک دی جس سے گھر میں موجود سامان نے آگ پکڑ لی اور چند لمحوں میں شعلے بھڑک اٹھے ۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ آگ تیزی سے پھیلی جس سے گھر کا قیمتی سامان، فرنیچر و دیگر اشیاء جل کر خاکستر ہو گئیں ،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں