جی ایس او ساہیوال میں ملازمین کی حفاظت اولین ترجیح،عظمت خان
ملتان (خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل چیف انجینئر جی ایس او میپکو ساہیوال سرکل عظمت علی خان نے کہا ہے کہ گرڈ اسٹیشنوں اور ۔۔۔
فیلڈ میں کام کرنے والے تمام ملازمین کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی لاپرواہی ناقابلِ قبول ہے ۔انہوں نے جی ایس او ساہیوال سرکل میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام فیلڈ سٹاف اور لائن سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ لازمی طور پر ٹولز اینڈ پلانٹس اور پرسنل پروٹیکٹو ایکوئپمنٹ کا درست اور مکمل استعمال کریں تاکہ حادثات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے ۔ اجلاس میں آپریشنل سیفٹی، تکنیکی معیار، گرڈ اسٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز کی کارکردگی سمیت اہم امور پر غور کیا گیا۔