چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کا کشمیر پارک تفریحی دورہ

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کا کشمیر پارک تفریحی دورہ

بچوں کے دورے کا مقصد انہیں صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنا، ترجمان

ملتان (لیڈی رپورٹر) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے کشمیر پارک ڈی ایچ اے کا تفریحی دورہ کرایا گیا۔ تفریحی دورے کا اہتمام چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ڈی ایچ اے انتظامیہ کے تعاون سے کیا۔ڈی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو کشمیر پارک میں فری انٹری دی گئی، جبکہ مختلف جھولوں سے مفت استفادہ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ بیورو ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر، بیورو آفیسرز اور عملہ بچوں کے ہمراہ موجود تھا۔ڈسٹرکٹ انچارج شفاعت ظفر، افسروں اور سٹاف نے بچوں کے ساتھ کشمیر پارک میں وقت گزارا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ تفریحی دورے کے دوران بچے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوئے ، خوشی کا اظہار کیا اور مختلف جھولوں سے خوب محظوظ ہوئے ۔بیورو ترجمان نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لیے تفریحی دورے کا مقصد انہیں صحت مندانہ سرگرمیوں کا موقع فراہم کرنا ہے ، تاکہ لاوارث اور بے آسرا بچے ذہنی و جسمانی طور پر مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔ ایسے اقدامات بچوں کی شخصیت سازی میں معاون ثابت ہوتے ہیں اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں