اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم جلد مکمل کی جائے ، جمیل غوری

اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم جلد مکمل کی جائے ، جمیل غوری

کپاس کی کاشت، اہداف، زرعی رہنمائی ،فیلڈ سرگرمیوں پر توجہ دی جائے

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد جمیل غوری کی زیر صدارت زرعی منصوبوں اور جاری سرگرمیوں پر پیش رفت کے جائزے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بہاولپور ڈویژن کے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے تحت زمین کی نشاندہی اور کاشتکاروں کے انتخاب کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد جمیل غوری نے ہدایت کی کہ اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کو مقررہ اہداف کے مطابق تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق کاشتکار اس سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت کی کہ فیلڈ سطح پر شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔اجلاس میں کاٹن ویلی منصوبے کے تحت کپاس کی کاشت، پیداواری اہداف، زرعی ان پٹس کی بروقت فراہمی اور فیلڈ سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ محمد جمیل غوری نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں اضافہ ملکی معیشت کے لئے نہایت اہم ہے ، اس لیے فیلڈ سٹاف کسانوں کو جدید زرعی سفارشات پر عمل درآمد یقینی بنائے ۔اس کے علاوہ گرین ٹریکٹرز کی بکنگ و ڈیلیوری، ویٹ ییلڈ کمپیٹیشن 2026، زرعی انٹرنز کی حاضری و سرگرمیوں اور ترقیاتی بجٹ کے مؤثر استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولپور ڈویژن نے تمام افسروں کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی زرعی پالیسیوں اور منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں