رمضان سہولت بازاروں کیلئے اراضی سروے شروع

 رمضان سہولت بازاروں کیلئے اراضی سروے شروع

سٹال کا کرایہ 4 ہزار سے 5 ہزار روپے مقرر ہوگا، افضل کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ملتان ڈویژن میں سہولت بازاروں کے قیام کے لئے موزوں سرکاری زمین کی نشاندہی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے چیئرمین محمد افضل کھوکھر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی محمد افضل کھوکھر نے واضح کیا کہ سہولت بازاروں کے لئے صرف وہی زمین قابلِ قبول ہوگی جو ملکیت اور قبضہ دونوں لحاظ سے مکمل طور پر سرکاری ہو۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سہولت بازاروں میں سٹال ہولڈرز کے لئے 12 ضرب 8 فٹ کے معیاری آؤٹ لیٹس فراہم کئے جائیں گے ، جہاں سٹال کرایہ 4 ہزار سے 5 ہزار روپے مقرر ہوگا۔ سٹال ہولڈرز کو مفت بجلی، صفائی اور سیکیورٹی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ کسی قسم کا ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں