بوریوالا،گرلز ڈگری کالج کی طالبات کیلئے پنک بس فراہم

بوریوالا،گرلز ڈگری کالج کی طالبات کیلئے پنک بس فراہم

دور دراز علاقوں سے آنے والی طالبات کو سفری سہولت میسر آئے گی

بوریوالا(سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بوریوالا کی طالبات کے لیے جدید اور آرام دہ پنک بس فراہم کر دی گئی ،اس اقدام کو طالبات کی سفری مشکلات کے حل اور تعلیمی سہولیات میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ اور رکن صوبائی اسمبلی ملک نوشیر انجم لنگڑیال کی کاوشوں سے یہ بس بوریوالا کالج کو مہیا کی گئی ،نئی بس کی فراہمی سے خصوصاً دور دراز علاقوں سے آنے والی طالبات کو سفری سہولت میسر آئے گی جس سے ان کی حاضری اور تعلیمی کارکردگی میں بہتری متوقع ہے ۔زیر تعلیم طالبات اور ان کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم شاہ اور ایم پی اے ملک نوشیر انجم لنگڑیال سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پک اینڈ ڈراپ کی سہولت سے طالبات کو محفوظ اور باوقار سفری ماحول فراہم ہوگا جس کے مثبت اثرات تعلیمی معیار پر بھی مرتب ہوں گے ۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے طالبات کی تعلیم کے فروغ اور سفری سہولیات کی بہتری کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں جن کا مقصد خواتین کی تعلیم کو مزید مضبوط بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں