پاکستان کسان اتحاد تحصیل وہاڑی کی نئی باڈی کا باضابطہ اعلان

پاکستان کسان اتحاد تحصیل وہاڑی کی نئی باڈی کا باضابطہ اعلان

محمد شفیق چیئرمین، محمد یاسین سینئر وائس چیئرمین،ندیم حیدر جنرل سیکرٹری منتخب

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی دفتر وہاڑی میں تنظیمی اجلاس میں تحصیل وہاڑی کی نئی باڈی کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ نئی باڈی کا اعلان مرکزی صدر آل پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان اور ضلعی صدر وہاڑی عبدالغنی نے کیا۔اعلان کے مطابق محمد شفیق چیئرمین، محمد یاسین سینئر وائس چیئرمین، چودھری حنیف وائس چیئرمین، عبدالغفور صدر، نذیر احمد سینئر نائب صدر، بابر تسلیم نائب صدر، ندیم حیدر جنرل سیکرٹری، رانا محمد اسلم جوائنٹ سیکرٹری، ساجد چیمہ ایگزیکٹو ممبر، چودھری سعید میڈیا ایڈوائزر، چودھری انور سجاد فنانس سیکرٹری اور اقبال وصلی آفس سیکرٹری منتخب ہوئے ۔اجلاس میں ملک سجاد، ملک اسد علی، حق نواز، سرفراز، امین کھرل اور عتیق الرحمن سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تنظیم ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے زرعی مداخل کی قیمتوں میں اضافے ، فصلوں کے مناسب معاوضے اور کاشتکاروں کو درپیش انتظامی مشکلات کے خاتمے کے لیے مؤثر آواز اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداران پر زور دیا کہ وہ تحصیل سطح پر تنظیم کو فعال بناتے ہوئے کسان برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں