ڈی پی او لودھراں کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے احکامات
پولیس نظام کو مزید شفاف اور جوابدہ بنایا جائے گا، کیپٹن (ر) علی بن طارق
لودھراں،دھنوٹ(سٹی رپورٹر،نامہ نگار) ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق کی زیر صدارت ڈی ایس پی آفس میں کھلی کچہری ،گیارہ سے زائد شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی گئی۔ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل بغور سنے اور متعلقہ شکایات پر فوری انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے افسروں کو بروقت کارروائی کی ہدایت کی۔ ڈی پی اونے کہا کہ کھلی کچہریاں نئے دور کی پولیسنگ کی بنیاد ہیں جن کے ذریعے عوامی مسائل کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فیڈبیک کی بدولت پولیس نظام کو مزید شفاف اور جوابدہ بنایا جائے گا۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ تھانہ لیول پر کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد گھر گھر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ عوام کو دہلیز پر انصاف میسر آ سکے ۔