اشیائے خورونوش کی قیمتوں پرسخت عملدرآمدکافیصلہ

اشیائے خورونوش کی قیمتوں پرسخت عملدرآمدکافیصلہ

ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی گرانفروشی پر بلاامتیازکارروائی کی ہدایت

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پرسخت عملدرآمد کا فیصلہ،گرانفروشی پر بلاامتیازکارروائی کی ہدایت۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی زیر صدارت ضلعی سطح پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے تعین، سرکاری نوٹیفکیشن پر عملدرآمد اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے امورکا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نرخ ناموں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اور گرانفروشی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں گی جبکہ فیلڈ افسر باقاعدگی سے بازاروں کے دورے کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے ، اجلاس کے اختتام پر متعلقہ افسروں کو روزانہ کی بنیاد پر نگرانی مؤثر بنانے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں